یورپ اور چین کا مشترکہ سیٹلائٹ مشن خلا میں بھیج دیا گیا
کورو (اے ایف پی)یورپی خلائی ایجنسی اور چینی اکیڈمی آف سائنسز کا مشترکہ سیٹلائٹ ’’سمائل‘‘زمین کے مقناطیسی میدان پر شمسی طوفان کے اثرات کا مشاہدہ کرنے کیلئے مدار میں بھیج دیا گیا۔
وین کے سائز کے خلائی جہاز نے ویگا سی راکٹ سے فرانس کے گیانا خلائی مرکز سے پرواز کی۔’’سمائل‘‘قطب شمالی اور جنوبی پر 5ہزار سے 1لاکھ21ہزار کلومیٹر کی اونچائی پر گزرتا ہوا پہلے مسلسل 45 گھنٹے کے لیے قطب شمالی کامشاہدہ کرے گا۔ اس مشن کا مقصد سیٹلائٹس اور خلا نوردوں کو خطرات سے بچانے کیلئے خلا میں موسم کا مطالعہ کرنا ہے ۔