دمشق میں کار بم دھماکا فوجی جاں بحق ، متعدداہلکار زخمی
دمشق(اے ایف پی)شام کے دارالحکومت دمشق میں وزارتِ دفاع سے وابستہ عمارت کے قریب کار بم دھماکے میں ایک فوجی جاں بحق جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوگئے ۔
وزارتِ دفاع کے مطابق باب شرقی کے علاقے میں فوجی اہلکار ایک اور دھماکا خیز مواد ناکارہ بنا رہے تھے کہ اسی دوران قریب کھڑی گاڑی میں زور دار دھماکا ہوگیا۔ وزارت نے واقعے میں ایک فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔