روسی سرحد کے قریب برطانوی وزیر دفاع کے طیارے کے سگنل جام
لندن (اے ایف پی)برطانوی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ وزیر دفاع جان ہیلی کے طیارے کو روسی سرحد کے قریب پرواز کے دوران جی پی ایس اور مواصلاتی نظام میں خلل کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ایسٹونیا میں تعینات برطانوی فوجیوں سے ملاقات کے بعد وطن واپس جا رہے تھے ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق طیارے کا نیویگیشن نظام تین گھنٹے تک متاثر رہا، جس کے باعث عملے کو متبادل طریقے استعمال کرنا پڑے ۔ وزارتِ دفاع نے اسے غیر ذمہ دارانہ روسی مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ ایسے خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے ۔