ماضی میں غلامی کو جائز قرار دینے پر پوپ لیو کی معذرت
مہلک خودکار ہتھیاروں میں اے آئی کا استعمال ناقابل قبول :مسیحی رہنما ڈیجیٹل معیشت میں غلامی کی نئی شکلیں جنم لے رہی ہیں،پوپ کاانتباہ
ویٹیکن سٹی (اے ایف پی)کیتھو لک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے غلامی کے معاملے پر چرچ اور ویٹی کن کے تاریخی کردار پر غیر معمولی معذرت کرتے ہوئے اسے مسیحی یادداشت کا زخم قرار دیا ۔ اپنے اہم بیان میں پوپ نے اعتراف کیا کہ ماضی میں چرچ کےبعض ادارے غلامی کو جائز قرار دیتے رہے اور ویٹیکن نے بھی بعض اوقات اس کی توثیق کی۔ انہوں نے کہا کہ غلامی کی واضح اور مکمل مذمت انیسویں صدی میں سامنے آئی، جس میں تاخیر افسوسناک تھی۔ پوپ نے چرچ کی جانب سے معافی مانگتے ہوئے خبردار کیا کہ ڈیجیٹل معیشت میں غلامی کی نئی شکلیں جنم لے رہی ہیں۔ پوپ لیو نے کہا کہ طاقتور الگورتھمز اور بڑے ڈیٹا سیٹس کی دوڑ نئی جغرافیائی اور معاشی بالادستی کے ساتھ ساتھ غلامی کی نئی شکلوں کو جنم دے سکتی ہے ۔ مہلک خودکار ہتھیاروں میں اے آئی کا استعمال اخلاقی طور پر ناقابل قبول ہے ،جنگی فیصلے کسی مشین کے سپرد نہیں کیے جا سکتے ۔ کوئی بھی الگورتھم جنگ کو اخلاقی طور پر درست نہیں بنا سکتا۔