پاکستان ،چین ،بھارت کے ایل این جی جہازآبنائے ہرمزسے گزرگئے
سنگاپور(رائٹرز)شپ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق حالیہ دنوں میں مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے تین ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر کر پاکستان، چین اور بھارت کی جانب روانہ ہوئے ہیں ۔۔۔
جبکہ ایک سپر ٹینکر3ماہ کے طویل تعطل کے بعد عراقی خام تیل لے کر چین کی طرف روانہ ہوا ہے ۔رپورٹس کے مطابق ایل این جی ٹینکرز ’’فویرٹ، الریان اور الحمرا نے خلیج سے گزر کر اپنی منزلوں کا رخ کیا ہے ۔ ایل این جی ٹینکر ’’فویرٹ‘‘ کی آج پاکستان پہنچنے کی توقع ہے ، یہ ٹینکر مارچ کے آخر میں قطر کے راس ا لفان بندرگاہ سے روانہ ہوا تھا۔شپنگ ڈیٹا کے مطابق عراقی خام تیل لے جانے والا وی ایل سی سی ایگل ویرونا بھی چین کی جانب بڑھ رہا ہے ، جو تقریباً تین ماہ سے رکا ہوا تھا۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھی کئی سپر ٹینکرز چین اور جنوبی کوریا کے لیے روانہ ہوئے تھے جن میں تقریباً 60 لاکھ بیرل تیل شامل تھا۔ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز سے بحری ٹریفک کی جزوی بحالی عالمی توانائی سپلائی کے لیے اہم پیش رفت ہے ، کیونکہ یہ راستہ دنیا کے تقریباً پانچویں حصے کی تیل اور گیس کی ترسیل کا ذریعہ ہے ۔