ہماری پارٹی انتخابات نہیں ہاری الیکشن کمیشن نے دھوکا کیا:ممتا بینرجی
کولکتہ (اے پی پی)بھارتی ریاست مغربی بنگال کی سابق وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس پارٹی کی سربراہ ممتا بینرجی نے ایک بار پھر کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت میں مدد کی ۔ ۔۔۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات نہیں ہاری ۔الیکشن کمیشن نے دھوکا کیا۔ترنمول کانگریس کی سربراہ نے بی جے پی کے وزیر اعلیٰ سویندو ادھیکاری پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ بھبانی پور میں آپ کی جیت کیسے ہوئی؟، میں آپ کو عدالت میں بتاؤ ں گی، اگر آپ کو ہمت ہے تو فارنزک رپورٹ سامنے لاؤ۔