انگولا :غیر قانونی سونے کی کان بیٹھ گئی، 28 کان کن ہلاک
بینگو (اے ایف پی) افریقی ملک انگولا کے شمالی صوبے بینگو میں غیر قانونی سونے کی کان بیٹھنے سے 28 افراد ہلاک ہو گئے ۔۔۔
حکام کے مطابق کان میں کام کرنے والے مزدور زمین کے دباؤ کے باعث ملبے تلے دب گئے ۔ مرنے والوں کی عمریں 18 سے 45 سال کےدرمیان تھیں ، 13 افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے ۔ رپورٹ کے مطابق علاقے میں ہزاروں افراد غیر قانونی طور پر سونے کی تلاش میں مصروف ہیں، جہاں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔