افغانستان:مسافر ٹرک الٹنے سے 12بچوں سمیت 20 جاں بحق

افغانستان:مسافر ٹرک الٹنے سے  12بچوں سمیت 20 جاں بحق

کابل(اے ایف پی)افغانستان میں مسافر ٹرک الٹنے سے 12 بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق جبکہ 33 زخمی ہو گئے۔

 حکام کے مطابق حادثہ جلال آباد اور کابل کے درمیان شاہراہ پر پیش آیا۔ گاڑی میں پاکستان سے واپس آنے والے افغان خاندان سوار تھے جو اپنے سامان کے ساتھ وطن لوٹ رہے تھے ۔ صوبائی انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں  پانچ خواتین، تین مرد اور 12 بچے شامل ہیں۔واضح رہے افغانستان میں خراب سڑکوں اور ٹریفک قوانین کی کمزور عملداری کے باعث ایسے حادثات معمول بن چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں