گلبرگ میں شہری کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی

گلبرگ میں شہری کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی

38سالہ زاہد کو فردوس مارکیٹ فلائی اوور پرڈور پھری،حالت خطرے سے باہر ڈی آئی جی آپریشنز کا ایس ایچ او گلبرگ کو شوکاز نوٹس ،واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی

 لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ کے علاقے میں کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے شہری زخمی ہو گیا جسے فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ایس ایچ او گلبرگ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔بتایا گیا کہ فردوس مارکیٹ فلائی اوور پر ڈور پھرنے سے 38 سالہ زاہد زخمی ہو ا ،جسے ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔ زخمی شہری کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔پولیس نے تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کردیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں