ویتنام :پارلیمانی انتخابات کے موقع پر 10 ہزار قیدی رہا کرنیکا اعلان
پنوم پن(اے ایف پی)ویتنام نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ پارلیمانی انتخابات کے موقع پر10ہزار قیدی رہا کیے جائیں گے ، جن میں63 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
رواں سال جون کے آغاز میں قیدی رہا ہوں گے ۔ نائب وزیر داخلہ لی ون توئن کے مطابق یہ معافی کمیونسٹ پارٹی کی پانچ سالہ کانگریس اور نیشنل اسمبلی کے انتخابات کی کامیابی کی علامت ہے ۔واضح رہے حکومت کی جانب سے خصوصی مواقع پر عام معافی کا اعلان معمول ہے۔