ڈرون کی موجودگی کا شبہ، میونخ ایئرپورٹ پر پروازیں معطل

ڈرون کی موجودگی کا شبہ، میونخ  ایئرپورٹ پر پروازیں معطل

میونخ(اے ایف پی)جرمنی میں میونخ ایئرپورٹ پر ڈرون کی مشتبہ موجودگی کے باعث ہفتہ کی صبح ایک گھنٹے کیلئے فضائی آپریشن معطل کر دیا گیا۔

 پولیس کے مطابق دو پائلٹس نے رن وے کے قریب ڈرون نما اشیا دیکھنے کی اطلاع دی، جس کے بعد سکیو رٹی اداروں نے  احتیاطی اقدام کے طور پر رن وے بند کر دئیے ۔ بعد ازاں وسیع سرچ آپریشن کے دوران کسی خطرے کے شواہد نہ ملنے پر پروازوں کی آمدورفت بحال کر دی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں