کویت پر ایرانی حملے میں 30امریکی فوجی زخمی ،ایم کیو9ریپر ڈرونز کو نقصان پہنچا:بلومبرگ کا دعویٰ

 کویت پر ایرانی حملے میں 30امریکی  فوجی زخمی ،ایم کیو9ریپر ڈرونز کو  نقصان پہنچا:بلومبرگ کا دعویٰ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی جریدے بلومبرگ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ۔۔۔

ایران کی جانب سے کویت کے فضائی اڈے پر کیے جانے والے بیلسٹک میزائل حملے میں 30 کے قریب امریکی اہلکار زخمی ہوئے جبکہ دو ایم کیو9ریپر حملہ آور ڈرونز کو شدید نقصان پہنچا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کویت کے فضائی دفاعی نظام نے فتح110میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا، تاہم اس کے ملبے نے علی السالم ائیر بیس کو نقصان پہنچایا۔واضح رہے دو روز قبل ایران نے اعلان کیا تھا کہ اس نے امریکی فضائی حملوں کے جواب میں ایک امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں