فرانس کے مشہور مفکر ایڈگر مورین 104 سال کی عمر میں چل بسے

فرانس کے مشہور مفکر ایڈگر مورین  104 سال کی عمر میں چل بسے

پیرس(اے ایف پی)فرانس کے نامور فلسفی اور سماجی مفکر ایڈگر مورین، جو دوسری جنگ عظیم کے دوران مزاحمتی تحریک کے رکن بھی رہ چکے تھے ، 104 سال کی عمر میں چل بسے۔

مورین نے اپنی زندگی تنقیدی سوچ کو فروغ دینے اور عدم برداشت کے خلاف کام کرنے میں گزاری۔ وہ سینما ویریٹے  کے بانی کے طور پر بھی مشہور ہیں، جن کی 1961 کی دستاویزی فلم کرانیکل آف سمر نے سادہ سوال کیا آپ خوش ہیں؟ کے ذریعے معاشرتی اور نسلی موضوعات پر بحث کو عوام تک پہنچایا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں