جنگ سے پہلے خامنہ ای کو نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ظاہر کیاتھا سابق کمانڈر پاسداران انقلاب
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک )پاسدارانِ انقلاب کے سابق کمانڈر حسین علائی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حملے سے تین روز قبل انہوں نے علی شمخانی کو خبردار کیا تھا کہ نئی جنگ کا آغاز رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنانے سے ہو سکتا ہے تاہم رہبراعلیٰ کے مشیر علی شمخانی کا مؤقف تھا کہ۔۔۔
مخالف قوتیں خامنہ ای تک رسائی حاصل نہیں کر سکتیں۔ایک ویڈیو انٹرویو میں حسین علائی نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل پہلے سے تیار منصوبے کے تحت کارروائی کر رہے تھے ، میں نے کئی بار اور کئی ملاقاتوں میں اپنے دوستوں کو بتایا کہ امریکا کا پلان اے 12 روزہ جنگ ہے ، پلان بی جنوری کا احتجاج تھا اور اب وہ پلان سی پر کام کر رہے ہیں۔ علی شمخانی سے اپنی ملاقات میں نئی جنگ سے تین دن پہلے میں نے کہا تھا کہ امریکا اور اسرائیل تیسری جنگ لیڈر کو مارنے سے شروع کرینگے ۔