لیب میں تیار انسانی دماغی خلیات نے کمپیوٹر پر ’ڈوم‘ گیم کھیلنا سیکھ لیا

لیب میں تیار انسانی دماغی خلیات  نے کمپیوٹر پر ’ڈوم‘ گیم کھیلنا سیکھ لیا

میلبورن (اے ایف پی)آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں محققین نے لیب میں تیار کیے گئے انسانی دماغی خلیات کو ایک کمپیوٹر چپ پر استعمال کرتے ہوئے ویڈیو گیم ‘‘ڈوم’’ کھیلنے کے قابل بنا دیا ۔

 یہ تحقیق کورٹیکل لیبز کے سائنسدانوں نے کی ہے ، جن کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے لیکن اس میں بڑی صلاحیت موجود ہے ۔ تقریباً دو لاکھ خلیات پر مشتمل یہ ‘‘بائیولوجیکل کمپیوٹر’’ انسانی سٹیم سیلز سے تیار کیا گیا ہے ۔ ابتدا میں خلیات صرف سادہ گیم ’’پونگ‘‘ کھیل سکتے تھے ، تاہم اب انہوں نے زیادہ پیچیدہ تھری ڈی ماحول میں حرکت اور ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی حاصل کر لی ہے ۔ محققین کے مطابق یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں مصنوعی ذہانت اور طبی تحقیق کے شعبوں میں نئے امکانات پیدا کر سکتی ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں