سری لنکا :پاکستان سمیت 40ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فیس ختم

سری لنکا :پاکستان سمیت 40ممالک  کے شہریوں کیلئے ویزا فیس ختم

کولمبو (آئی این پی)سری لنکا نے پاکستان سمیت 40 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فیس ختم کر دی ۔

ان ممالک  میں پاکستان ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان ، قطر، ترکیہ، آسٹریلیا، آسٹریا، بحرین، بیلاروس، بیلجیئم، کینیڈا، چین، جمہوریہ چیک، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، انڈیا، انڈونیشیا، ایران، اسرائیل، اٹلی، جاپان، قازقستان، کویت، ملائشیا، نیپال، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، ناروے ، پولینڈ، روس، جنوبی کوریا، سپین، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، تھائی لینڈ، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں۔ان ممالک کے شہری نئی سکیم کے تحت مفت ای ٹی اے حاصل کرنے کے اہل ہیں ۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں