ٹرمپ نے امریکا کے 250 ویں یوم آزادی کا کنسرٹ منسوخ کردیا

 ٹرمپ نے امریکا کے 250 ویں یوم آزادی کا کنسرٹ منسوخ کردیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے امریکا کے 250ویں یوم آزادی کا کنسرٹ اچانک منسوخ کردیا۔سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ گلوکار بہت زیادہ معاوضہ لیتے ہیں، ان کی موسیقی بیزارکرتی ہے ،

یہ گلوکار شکایتوں کیلئے کچھ نہیں کرتے ۔ ٹرمپ نے بتایا کہ کنسرٹ کی بجائے میک امریکاگریٹ اگین ریلی نکالی جائے گی۔خیال رہے کہ صدر ٹرمپ کے نان پرافٹ گروپ فریڈم 250 کی جانب سے 16 روزہ جشن کا اعلان کیا گیا تھا جس میں نیشنل مال پرکنسرٹ ہونا تھا، تاہم امریکی میڈیا کے مطابق پچھلے چندروز میں کئی گلوکاروں نے کنسرٹ میں پرفارم کرنے سے ہی انکارکر دیا تھا۔اب کنسرٹ کی بجائے 24 جون کو صدرٹرمپ ریلی سے خطاب کریں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں