شیطانی سرگرمیوں کا الزام عائد،تہران میں کیفے بند کر دیا گیا
تہران (اے ایف پی)ایران کے دارالحکومت تہران میں حکام نے مبینہ شیطانی سرگرمیوں کے فروغ کے الزام میں ایک کیفے بند کر دیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق معروف ولیعصر سٹریٹ پر واقع کیفے میں مغربی طرز کی موسیقی پر مبنی تقریبات منعقد کی جاتی تھیں، جنہیں حکام نے غیر معمولی رویوں کی حوصلہ افزائی قرار دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیفے میں آنے والے بعض افراد مبینہ طور پر شیطانی حرکات میں ملوث تھے ۔ ایرانی حکام ماضی میں بھی ایسی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں کرتے رہے ہیں جنہیں وہ اسلامی اقدار کے منافی یا مغربی ثقافتی اثرات کا مظہر سمجھتے ہیں۔