ہالینڈ میں گرم ہوا کے غبارے سے چھلانگ لگانے والا شخص ہلاک
زنڈرٹ (اے ایف پی)ہالینڈ کے شہر زنڈرٹ میں گرم ہوا کے غبارے سے چھلانگ لگانے والا ایک شخص ہلاک ہو گیا،
جس کے بعد مقامی انتظامیہ نے عینی شاہدین کے لیے نفسیاتی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ میئر جوائس فرموی کے مطابق ہفتے کو ایک شخص غبارے سے کود کر گھر کے باغ میں گرا اور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔