پاکستان:حکومتی قرضے مہنگائی پر قابو پانے میں رکاوٹ:آئی ایم ایف

پاکستان:حکومتی قرضے مہنگائی پر قابو پانے میں رکاوٹ:آئی ایم ایف

اندرونی قرضوں کے باعث مرکزی بینک مہنگائی روکنے کیلئے اقدامات نہ کرسکا

واشنگٹن (رائٹرز )پاکستان میں حکومت بینکوں سے زیادہ قرضہ لے رہی ہے ۔آئی ایم ایف کی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ الجزائر ، مراکش ،  مصر ، اردن میں حکومتیں بینکوں سے نسبتاً زیادہ قرض لیتی ہیں، جس کی وجہ سے مرکزی بینک کے لیے مہنگائی پر قابو پانے اور مالیاتی پالیسی کو مؤثر انداز میں چلانا مشکل ہو جاتا ہے ۔تحقیق کے مطابق، جن ممالک میں معاشی اور مالیاتی نظام کمزور تھا یا حکومت پر قرضوں کا دباؤ زیادہ تھا، وہاں مہنگائی کو کنٹرول کرنا مشکل رہا۔ لبنان میں معاشی بحران نے شدید مہنگائی کو جنم دیا، جبکہ مصر اور پاکستان میں بے تحاشا اندرونی قرضوں کی وجہ سے مرکزی بینک مہنگائی روکنے کے لیے شرحِ سود اتنی تیزی سے نہیں بڑھا سکے جتنی ضرورت تھی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں