روس کا یوکرین پر بڑا حملہ 23ہلاک، شہروں میں تباہی

روس کا یوکرین پر بڑا حملہ  23ہلاک، شہروں میں تباہی

کیف،ماسکو(اے ایف پی)روس نے منگل کو یوکرین پر سینکڑوں ڈرونز اور درجنوں میزائلوں سے شدید حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہو گئے ۔

یوکرینی فضائیہ کے مطابق حملے میں 73 میزائل اور 656 ڈرونز داغے گئے ، جن میں سے بڑی تعداد دفاعی نظام نے ناکام بنا دی، تاہم متعدد ہتھیار شہری علاقوں تک پہنچ گئے ۔ دارالحکومت کیف، دنیپرو، اوڈیسا اور خارکیف سمیت کئی شہروں میں دھماکوں سے عمارتیں تباہ اور بنیادی ڈھانچہ متاثر ہوا۔ حکام کے مطابق ہزاروں شہری زیرزمین پناہ گاہوں میں منتقل ہوئے جبکہ بجلی کی فراہمی بھی متاثر رہی۔ ادھر یوکرین کے مشرقی علاقے خارکیف میں روسی حملوں میں اضافے کے بعد حکام نے متعدد بستیوں سے شہریوں کے لازمی انخلا کا حکم دے دیا۔ روس کی سرحد سے متصل علاقے کے گورنر اولیگ سینیگوبوف کے مطابق سکیورٹی صورتحال اور دشمن کے مسلسل حملوں کے باعث زولوچیف کے اطراف انخلا کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نئے احکامات سات ہزار سے زائد افراد پر لاگو ہوں گے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے یہ اقدام ناگزیر ہو گیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں