بھارت اور نیپال کے درمیان سرحدی تنازع ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا
کٹھمنڈو(دنیا مانیٹرنگ) نیپال کے وزیر اعظم بالین شاہ کے پارلیمنٹ میں دئیے گئے بیان کے بعد بھارت اور نیپال کے درمیان سرحدی تنازع ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا ہے ۔
بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی زمین پر قبضے کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں، جس پر خطے میں سیاسی اور سفارتی ہلچل مچ گئی۔ بھارت نے واضح کیا ہے کہ تمام سرحدی معاملات دوطرفہ طریقہ کار کے تحت ہی حل کیے جائیں گے اور کسی تیسرے فریق کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔ نیپال کی وزارت خارجہ نے مؤقف دیا ہے کہ دریاؤں کے بہاؤ میں تبدیلی اور کچھ متنازعہ علاقوں پر قبضے جیسے مسائل موجود ہیں جنہیں بات چیت سے حل کیا جا سکتا ہے ۔ اپوزیشن نے وزیراعظم کے بیان پر سخت تنقید کی ہے ۔