ایران :خامنہ ای کی سرکاری تدفین،3 روزہ تقریبات کا اعلان

ایران :خامنہ ای کی سرکاری  تدفین،3 روزہ تقریبات کا اعلان

تہران (اے ایف پی)ایران نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تین روزہ سرکاری تدفین کی جائے گی، جس کی تاریخ بعد میں طے کی جائے گی۔

علی خامنہ ای، جو تقریباً 37 سال تک اسلامی جمہوریہ ایران کے رہنما رہے ، 28 فروری کو وسطی تہران میں اپنے گھر میں امریکی و اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہوئے تھے ۔ابتدائی طور پر ان کی سرکاری تدفین 4 مارچ کو طے تھی، تاہم جنگ کے باعث اسے ملتوی کر دیا گیا۔تہران کے نائب میئر محمد امین توکّل زادہ کے حوالے سے سرکاری ٹیلی ویژن نے منگل کو رپورٹ کیا کہ تین روزہ عوامی تدفین کا منصوبہ ہے ۔انہوں نے تدفین کی تاریخ واضح نہیں کی تاہم کہا کہ یہ ممکنہ طور پر محرم کے آغاز میں ہو سکتی ہے ، جو اسلامی کیلنڈر کا پہلا مہینہ ہے اور جون کے وسط میں آتا ہے ۔ان کے مطابق تدفین کی تقریبات تہران کے ساتھ ساتھ مقدس شہروں قم اور مشہد میں بھی ہوں گی، جہاں آیت اللہ خامنہ ای کو سپرد خاک کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تہران میں یہ تقریب کم از کم 24 گھنٹے جاری رہے گی، جبکہ اندازاً 2 کروڑ افراد کی شرکت متوقع ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں