ویٹیکن سٹی میں پہلی بار خاتون میڈیا سربراہ مقرر
ویٹیکن سٹی(اے ایف پی)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہاردہم نے ویٹیکن کے شعبۂ ابلاغ کی سربراہی کیلئے میکسیکو میں پیدا ہونے والی میڈیا ایگزیکٹو ماریا مونٹسیرات الوارادو کو نامزد کر دیا ،
جو رومن کیوریا میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی غیر مذہبی خاتون ہوں گی۔ وہ یکم نومبر سے ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ الوارادو اس وقت کیتھولک میڈیا ادارے ای ڈبلیو ٹی این نیوز کی صدر ہیں ۔ شعبہ ابلاغ ویٹیکن سٹی کے پرنٹ، ریڈیو، ٹیلی ویژن اور پریس آفس کی نگرانی کرتا ہے جو عالمی سطح پر نشریات پیش کرتا ہے ۔ ویٹیکن سٹی کا کہنا ہے کہ یہ تقرری اصلاحات کے تسلسل کا حصہ ہے ۔