ایران :بچوں سے زیادتی کے جرم میں 3 افراد کو پھانسی
تہران(اے ایف پی)ایران میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے سنگین مقدمات میں تین افراد کو پھانسی دے دی گئی۔
عدالتی حکام کے مطابق دو افراد کو مغربی شہر قروہ میں 14 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کے جرم میں سپریم کورٹ کی توثیق کے بعد پھانسی دی گئی۔ ایک الگ کیس میں شمالی شہر رشت میں 10 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی اور قتل کے جرم میں ایک اور ملزم کو پھانسی دی گئی۔ ایرانی عدلیہ کے مطابق یہ جرائم ملک میں انتہائی سنگین نوعیت کے ہیں جن پر موت کی سزا دی جا سکتی ہے ۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ایران دنیا میں چین کے بعد سب سے زیادہ سزائے موت دینے والا ملک ہے ۔