انڈونیشیا :کرپشن الزامات ،سکول میلز پروگرام کا سربراہ برطرف

انڈونیشیا :کرپشن الزامات ،سکول  میلز پروگرام کا سربراہ برطرف

جکارتہ(اے ایف پی)انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے ملک کے مفت سکول میلز پروگرام کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا ہے ،

جو گزشتہ سال سے فوڈ پوائزننگ اور کرپشن الزامات کی زد میں تھا۔ سرکاری بیان کے مطابق نیشنل نیوٹریشن ایجنسی کی قیادت میں تبدیلی خوراک کے معیار سمیت متعدد خدشات کے باعث کی گئی ہے ۔ حکام کے مطابق پروگرام کے تحت کروڑوں افراد کو کھانا فراہم کیا گیا، تاہم ہزاروں افراد بیمار بھی ہوئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں