چین :تجارتی رازوں کے تحفظ کیلئے قوانین مزید سخت
نئے ضوابط کے تحت ڈیٹا، الگورتھمز ،حساس معلومات خفیہ معلومات میں شامل ملازمت چھوڑنے والے افراد پر خفیہ معلومات محفوظ رکھنے کی ذمہ داری برقرار
بیجنگ(اے ایف پی)چین نے ٹیکنالوجی اور صنعتی معلومات کے تحفظ کیلئے تجارتی رازوں سے متعلق قوانین مزید سخت کر دئیے ۔ نئے ضوابط کے تحت ڈیٹا، الگورتھمز اور حساس معلومات کو بھی خفیہ معلومات میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ سرکاری میڈیا کے مطابق حکام نے ایک ماہ پر مشتمل مہم شروع کی ہے جس کا مقصد بائیو میڈیسن، مصنوعی ذہانت اور سیمی کنڈکٹرز سمیت اہم شعبوں میں تجارتی رازوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے ۔ قوانین کے تحت ملازمت چھوڑنے والے افراد پر خفیہ معلومات محفوظ رکھنے کی ذمہ داری برقرار رہے گی جبکہ تجارتی رازوں کے ساتھ ملازمت کی تبدیلی اور غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔