آسٹریلیا :گندم کی پیداوار میں 26 فیصد کمی کا خدشہ

آسٹریلیا :گندم کی پیداوار  میں 26 فیصد کمی کا خدشہ

سڈنی(اے ایف پی)آسٹریلیا کی گندم کی پیداوار میں رواں سیزن کے دوران 26 فیصد سے زائد کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔

 حکومتی رپورٹ کے مطابق خشک موسم اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث ایندھن اور کھاد کی قیمتوں میں اضافے نے زرعی شعبے کو شدید متاثر کیا ہے ۔ محکمہ زراعت کے مطابق اس سال گندم کی پیداوار 2 کروڑ 67 لاکھ ٹن تک رہنے کی توقع ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں کمی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کاشت کے رقبے میں بھی 12 فیصد کمی ہوئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں