بھارت امریکا تجارتی معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل
99 فیصد معاملات طے ،تکنیکی تفصیلات پر گفتگو جاری:بھارتی وزیر تجارت 2030 تک باہمی تجارت کا ہدف500 ارب ڈالر، جلد معاہدہ پردستخط متوقع
نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کے پہلے حصے پر تقریباً 99 فیصد معاملات طے پا چکے ہیں جبکہ مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ بھارتی وزیر تجارت پیوش گوئل کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان بیشتر اختلافات ختم ہو چکے ہیں اور اب صرف معمولی تکنیکی تفصیلات پر بات چیت جاری ہے ۔ امریکی تجارتی وفد کی قیادت اسسٹنٹ یو ایس ٹریڈ نمائندہ برینڈن لنچ کر رہے ہیں، وہ تین روزہ مذاکرات کیلئے نئی دہلی میں موجود ہے ۔ دونوں ممالک کا مقصد دوطرفہ تجارت کو 2030 تک 500 ارب ڈالر تک پہنچانا ہے ۔ حکام کے مطابق جلد ہی ابتدائی معاہدے پر دستخط متوقع ہیں۔