جاپان:مہنگائی سے متاثرہ شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے 19 ارب ڈالر کا اضافی بجٹ منظور
ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان کی حکومت نے مہنگائی اور بڑھتی ہوئے روزمرہ اخراجات سے متاثرہ شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے 19 ارب ڈالر کا اضافی بجٹ منظور کر لیا ہے ۔۔۔
حکومتی ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث توانائی کی قیمتوں میں اضافے اور سپلائی چین پر پڑنے والے دباؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس امدادی پیکیج کا مقصد گھریلو سطح پر مالی دباؤ کم کرنا اور معاشی استحکام برقرار رکھنا ہے ۔