ٹرمپ کا امریکا کے 250ویں یوم تاسیس پر 24جون کو بڑے جلسے کا اعلان

ٹرمپ کا امریکا کے 250ویں  یوم تاسیس پر 24جون  کو بڑے جلسے کا اعلان

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 24 جون کو واشنگٹن میں ایک بڑے عوامی جلسے کا انعقاد کریں گے ، جو امریکا کی 250ویں سالگرہ کی تقریبات کا حصہ ہوگا۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پیغام میں لکھاکہ یہ جلسہ ملک کی تاریخی سالگرہ کے موقع پر ایک بہت بڑا اور منفرد اجتماع ہوگا، یہ پروگرام ان کنسرٹس کی جگہ کیا جا رہا ہے جو پہلے طے تھے لیکن بعض فنکاروں کے دستبردار ہونے کے بعد منسوخ کر دئیے گئے ۔دوسری طرف ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ سرد جنگ کے دور کے قانون کے تحت 700 ملین ڈالر کی فنڈنگ کو کوئلے سے متعلق متعدد منصوبوں کیلئے استعمال کریں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں