امریکا نے کویت کو 1.98 ارب ڈالر کے اسلحہ فروخت کی منظوری دیدی
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکا نے کویت کو 1اعشاریہ 98 ارب ڈالر مالیت کے اسلحہ اور دفاعی آلات فروخت کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اس معاہدے کے تحت کویت کو امریکی دفاعی کمپنی اینڈوریل سے ڈرون مخالف (اینٹی ڈرون)ٹیکنالوجی خریدنے کی اجازت دی جائے گی، یہ کمپنی ایسے شخص نے قائم کی ہے جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حامی سمجھا جاتا ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ یہ مجوزہ معاہدہ امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے اہداف کو تقویت دے گا کیونکہ اس سے ایک اہم غیر نیٹو اتحادی کی سکیورٹی بہتر ہوگی جو مشرق وسطٰی میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔