ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے 2 ہزار سے زائد قیدیوں کی سزا معاف کر دی
تہران (دنیانیوز)ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے جیلوں میں قید 2 ہزار سے زائد قیدیوں کی سزا معاف کر دی۔
خبر ایجنسی کے مطابق جن قیدیوں کی سزا معاف کی گئی ان میں جاسوسی کے الزام میں قید اور قومی سلامتی کی خلاف ورزی کرنے والے ملزمان شامل نہیں ہیں۔ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق بیشتر قیدیوں کو فوری رہا کر دیا گیا ہے ، قیدیوں کی سزا میں معافی کی درخواست ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی نے کی تھی۔