امریکی سپریم کورٹ میں اہم مقدمات زیرسماعت ،رواں ماہ فیصلے متوقع
واشنگٹن(رائٹرز)امریکی سپریم کورٹ رواں ماہ اپنے عدالتی سیشن کے اختتام سے قبل کئی اہم مقدمات پر فیصلے سنانے والی ہے ،
جن میں اسلحہ رکھنے کے قوانین، ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں کی خواتین کے کھیلوں میں شرکت، امیگریشن پالیسی اور مذہبی آزادی جیسے حساس معاملات شامل ہیں۔ سپریم کورٹ آنے والے ہفتوں میں ٹرمپ انتظامیہ کی دو اہم امیگریشن پالیسیوں پر بھی فیصلے سنائے گی۔ ان میں پیدائشی شہریت محدود کرنے کی کوشش اور سیکڑوں ،ہزاروں ہیٹی اور شامی تارکین وطن کیلئے عارضی تحفظ کی حیثیت ختم کرنے کا معاملہ شامل ہے ۔قانونی ماہرین کے مطابق عدالت پیدائشی شہریت کے معاملے میں ٹرمپ انتظامیہ کے مؤقف کو مسترد کر سکتی ہے جبکہ عارضی تحفظ کی حیثیت ختم کرنے کے معاملے میں حکومت کو کامیابی ملنے کا امکان ہے ۔