ٹیکنالوجی اوربزنس سے وابستہ خاتون ہان سیونگ سوک جنوبی کوریا کی وزیراعظم نامزد
سیول(رائٹرز)جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے ٹیکنالوجی اور بزنس کے شعبے سے تعلق رکھنے والی خاتون ہان سیونگ سوک کو ملک کی نئی وزیرِ اعظم کے طور پر نامزد کر دیا
،اگر پارلیمان نے منظوری دے دی تو وہ گزشتہ 20 سال میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی۔ہان سیونگ سوک اس وقت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور سٹارٹ اپس کی وزیر ہیں اور وہ بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ناویر کی چیف ایگزیکٹو بھی رہ چکی ہیں۔صدارتی دفتر کے مطابق اگر ان کی تقرری منظور ہو جاتی ہے تو وہ ملک کی اقتصادی تبدیلی میں اہم کردار ادا کریں گی۔