افغان سرزمین دہشتگرد تنظیموں کیلئے محفوظ پناہ گاہ ،مستقبل مندوب

 افغان سرزمین دہشتگرد تنظیموں  کیلئے محفوظ پناہ گاہ ،مستقبل مندوب

نیویارک (دنیا نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں اضافہ عالمی امن کیلئے خطرہ ہے ، افغانستان کی سرزمین اب بھی دہشت گرد تنظیموں کیلئے محفوظ پناہ گاہ ہے ۔۔

 سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی میں افغان شہری کے ملوث ہونے کے شواہد ہیں، دہشت گرد غیر ملکی افواج کا چھوڑا ہوا اربوں ڈالر کا عسکری سازوسامان استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اب تک جدید ہتھیاروں کی ضبطی کے 290 سے زائد واقعات ہوئے ، سال 2025 کے دوران پاکستان کو 5300 سے زائد دہشت گردی کے واقعات کا سامنا کرنا پڑا، افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی کے باعث 1200 سے زائد پاکستانیوں نے جانیں گنوائیں۔ عاصم افتخار نے کہا کہ یو این افغان شہریوں کے تیسرے ممالک میں آبادکاری کے زیر التوا مقدمات واضح کرے ،دہشتگرد گروہوں کیخلاف قابل تصدیق کارروائی کی جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں