ٹرمپ کے ایران معاہدے کے اعلان پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

ٹرمپ کے ایران معاہدے کے  اعلان پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

نیویارک (دنیا نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ معاہدے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔۔

بین الاقوامی مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 3 ڈالر 53 سینٹ کم ہو کر 87 ڈالر 77 سینٹ فی بیرل پر آ گئی۔اسی طرح برطانوی خام تیل کی قیمت میں 3 ڈالر 19 سینٹ کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 91 ڈالر 6 سینٹ فی بیرل میں فروخت ہونے لگا۔ نیچرل گیس کی قیمت بھی کم ہو کر 3 ڈالر 16 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح پر آ گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں