ایران کیلئے ہتھیاروں کی خریداری میں معاونت پر امریکا کی 11کمپنیوں پر پابندیاں
واشنگٹن(رائٹرز)امریکی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب اور ایرانی فوج کے لیے ہتھیاروں کی خریداری میں معاونت کرنے پر 11 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔۔۔
امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول کے مطابق جن افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں ان میں 9چین اور ہانگ کانگ میں قائم ہیں، جو ایران کی فوج کے لیے اسلحہ حاصل کرنے میں مدد فراہم کر رہے تھے ۔بیان کے مطابق ایک اور ہانگ کانگ میں قائم کمپنی بھی شامل ہے جو ایران کے خفیہ بینکاری نیٹ ورک کے اندر کام کر رہی تھی۔امریکی محکمہ خارجہ نے بھی ایران اور بیلاروس میں قائم دو کمپنیوں اور افراد کو نامزد کیا ہے ، جن کا تعلق ایران کی روایتی ہتھیاروں سے متعلق سرگرمیوں سے بتایا گیا ہے ۔