مقبوضہ کشمیر :اوڑی میں دستی بم کا دھماکا ، 2 بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر :اوڑی میں دستی بم کا  دھماکا ، 2 بھارتی فوجی ہلاک

سرینگر(اے پی پی)مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک گرنیڈ دھماکے میں2 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ۔۔۔

 کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت ریاست مہاراشٹرا کے علاقے ایرولی کے چوان وکرم بالاکرشنا اور ضلع ستارہ کی تحصیل کراڈ کے علاقے شاہ پور کے ارجن جادھو راجندرا کے طورپر ہوئی ہے ۔ یہ دونوں اوڑی کے علاقے کمل کوٹ کے ایک کیمپ میں سامان کی نقل وحمل کے دوران دستی بم پھٹنے سے ہلاک ہو گئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں