قانون سازکمیشن کی کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو کو عارضی طور پرمعطل کرنے کی سفارش

قانون سازکمیشن کی کولمبیا کے  صدر گوستاوو پیٹرو کو عارضی طور  پرمعطل کرنے کی سفارش

بگوٹا(رائٹرز)کولمبیا کی قانون ساز کمیشن آف انویسٹی گیشن اینڈ اَکوزیشن کی سربراہ گلوریا آریزابالیٹا نے صدر گوستاوو پیٹرو کو ان کے عہدے سے عارضی طور پر معطل کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔۔۔

 گوستاوو پیٹرو کی معطلی کی یہ تجویز ایک ایسی تحقیقات سے منسلک ہے جس میں ان پر سیاسی مداخلت کے الزامات لگائے گئے ہیں اور ان اقدامات کو انتہائی سنگین قرار دیا گیا ہے ۔کمیشن کے مطابق یہ معطلی 21 جون تک کیلئے تجویز کی گئی ہے تاہم اس پر عمل درآمد کیلئے پہلے 16رکنی کمیشن میں بحث اور منظوری ضروری ہے ، جسکے بعد سینیٹ کی منظوری بھی درکار ہوگی۔صدر پیٹرو کی مدت اگست میں مکمل ہو رہی ، ان پر الزام ہے کہ وہ اپنی جماعت کے امیدوار ایوان سیپیدا کی انتخابی مہم میں مبینہ طور پر مداخلت کر رہے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں