جرمنی میں بین الاقوامی فضائی اور خلائی نمائش آئی ایل اے کا آغاز
برلن (رائٹرز)جرمنی میں گزشتہ روز بین الاقوامی ایرو اسپیس نمائش آئی ایل اے کا آغاز ہو گیا جس میں یورپ کی دفاعی کمپنیاں جدید ٹیکنالوجی اور ۔۔
مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں۔1909 سے منعقد ہونے والی یہ نمائش یورپی دفاعی کمپنیوں کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے جہاں وہ حکومتوں اور فوجی خریداروں کو نئی ٹیکنالوجی پیش کرتی ہیں تاہم اس بار مبصرین کا کہناہے کہ ایران کی جنگ کے اثرات اوردوروز قبل اہم فرانکو جرمن لڑاکا طیارہ منصوبے کی ناکامی سے یورپ کی اس اہم فضائی و دفاعی نمائش کی اہمیت متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔