امن معاہدہ :لبنان، ایران، خلیجی ممالک اور اسرائیل شامل
معاہدہ پورے مشرقِ وسطیٰ پر لاگو ہوگا تاکہ طویل مدتی امن قائم کیا جا سکے :امریکی حکام
واشنگٹن (اے ایف پی )امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے کے حوالے سے ایک اور بڑا انکشاف سامنے آیا ہے ۔ ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار کے مطابق، اس امن معاہدے میں لبنان کو بھی شامل کیا گیا ہے ، جہاں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے ۔ امریکی انتظامیہ کے اعلیٰ ترین عہدیدار نے تصدیق کی کہ اس مجوزہ معاہدے کے دائرہ کار میں لبنان، ایران، خلیجی ممالک اور اسرائیل سب شامل ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق یہ معاہدہ پورے خطے (مشرقِ وسطیٰ)پر لاگو ہوگا تاکہ خلیج اور اس کے اطراف میں طویل مدتی امن قائم کیا جا سکے ۔