ایران :سزائے موت پانے والے 139افراد کیلئے عام معافی سپریم لیڈرنے منظوری دیدی
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک )ایران نے سزائے موت پانے والے 139 افراد کیلئے عام معافی کا اعلان کردیا ہے۔
ایران کی عدلیہ کے ترجمان علی اصغر جہانگیر نے کہا کہ ایران میں پہلی بار سزائے موت پانے والے کل 139 قیدیوں کو معاف کر دیا گیا ہے ، سزائے موت پانے والے افراد کی معافی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی منظوری سے دی گئی۔ان افراد کے خلاف کوئی نجی شکایت کنندہ نہیں تھا اور نہ ہی ان کی سکیورٹی کے جرائم کی کوئی تاریخ تھی، انہوں نے اپنے بہتر رویے کی وجہ سے معافی کی شرائط پوری کیں، پشیمانی کا اظہار کیا اور جیل میں اصلاحاتی عمل سے گزرے۔