زہریلا کیمیکل سپرے کرنے پر لبنان کا اسرائیل کیخلاف اقوام متحدہ میں احتجاج

زہریلا کیمیکل سپرے کرنے پر لبنان کا  اسرائیل کیخلاف اقوام متحدہ میں احتجاج

بیروت (اے ایف پی)لبنان کی وزارتِ خارجہ نے اسرائیل پر رواں سال فروری میں سرحدی لبنانی علاقوں میں جڑی بوٹیاں تلف کرنے والی کیمیکل دوا گلائفوسیٹ سپرے کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں باضابطہ شکایت دائر کر دی ۔

لبنانی وزارتِ خارجہ نے یونائیٹڈ نیشنل سکیورٹی کونسل اور سیکرٹری اقوام متحدہ کو خط میں بتایاکہ سرحدی دیہات عیتا الشعب، راس الناقورہ اور الضہیرہ سے حاصل کئے گئے مٹی کے نمونوں پر کئے گئے ، لیبارٹری ٹیسٹوں اور کیمیائی تجزیوں سے ثابت ہوا کہ وہاں گلائفوسیٹ کی انتہائی زیادہ مقدار استعمال کی گئی تھی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں