جنوبی افریقہ نے ایک ہفتے میں 2ہزار 745تارکین وطن کو ملک سے نکا ل دیا

جنوبی افریقہ نے ایک ہفتے میں  2ہزار   745تارکین وطن کو ملک سے نکا ل دیا

جوہانسبرگ (اے ایف پی)جنوبی افریقہ نے صدر سیرل رامافوسا کی جانب سے غیر قانونی امیگریشن کے خلاف سخت کارروائی کے اعلان کے بعد ایک ہفتے کے دوران 2ہزار745 غیر ملکیوں کو واپس ان کے ممالک بھیج دیا ہے ۔

حکومت نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے مختلف علاقوں میں موجو د غیر ملکیوں کو ملک چھوڑنے کی وارننگ دی جارہی ہے اور 30 جون تک انخلا کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔وزیر داخلہ لیون شریبر نے میڈیا کو بتایاکہ واپس بھیجے جانے والوں میں زیادہ تر وہ افراد شامل ہیں جو غیر قانونی طور پر ملک میں مقیم تھے ۔ 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں