کروشیا:مسافربردارجہاز سمندر میں سیل بوٹ سے ٹکراگیا،3افراد ہلاک

کروشیا:مسافربردارجہاز سمندر میں سیل بوٹ سے ٹکراگیا،3افراد ہلاک

زغرب (اے ایف پی)کروشیا کے وسطی ایڈریاٹک سمندر میں گزشتہ روز ایک بڑے مسافر بردار جہاز اور ایک سیل بوٹ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور ایک لاپتہ ہو گیا مسافربردارجہاز

جبکہ متعدد افراد کو بچا لیا گیا۔کروشیا کی وزارتِ سمندری امور اور ٹرانسپورٹ کے مطابق یہ حادثہ جزائر سولٹا اور براز کے درمیان اس وقت پیش آیا جب ایک نجی کمپنی کا مسافر بردار جہاز ایک فرانسیسی پرچم بردار سیل بوٹ سے ٹکرا گیا، جس کے بعد سیل بوٹ ڈوب گئی۔مسافر بردار جہاز میں 118 مسافر اور 7 عملے کے ارکان سوار تھے جبکہ سیل بوٹ پر 8 افراد موجود تھے ، ان میں سے 3 افراد ہلاک ہوئے ، ایک شخص تاحال لاپتہ ہے جبکہ باقی 4 افراد کو سمندر سے زندہ بچا لیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں