برازیل :خطرناک جمپ کے دوران حفاظتی رسی نہ ہونے سے 21سالہ لڑکی گرکر ہلاک، 3افراد گرفتار

برازیل :خطرناک جمپ کے دوران  حفاظتی رسی نہ ہونے سے 21سالہ  لڑکی گرکر ہلاک، 3افراد گرفتار

ریو ڈی جنیرو (اے ایف پی)برازیل میں ایک 21سالہ لڑکی بغیر حفاظتی رسی کے پل سے چھلانگ لگانے کے دوران گر کر ہلاک ہو گئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ اتوار کے روز رپورٹ ہوا جبکہ حادثہ ہفتے کے دن جنوبی امریکی ملک کے ریاست ساؤ پاؤلو کے  اندرونی علاقے میں پیش آیا۔ 21 سالہ لڑکی کو دو افراد  نے پل کے اوپر سے اٹھا کر نیچے پھینکا تاہم اس وقت اس کے جسم کے ساتھ حفاظتی رسی صحیح طور پر منسلک نہیں تھی اورلڑکی زمین سے تقریباً 40 میٹر نیچے گر کر ہلاک ہو گئی۔ واقعے کے بعد تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں