کوسوو :1999کے ریکاک قتلِ عام کیس میں 5سرب باشندے گرفتار

کوسوو :1999کے ریکاک قتلِ عام کیس میں 5سرب باشندے گرفتار

پریسٹینا (اے ایف پی)کوسوو پولیس نے گزشتہ روز پانچ نسلی سرب شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے جن میں چار سابق پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

پراسیکیوٹرز کے مطابق ان افراد پر 1990 کی دہائی کی جنگ کے دوران نسلی البانوی شہریوں کے خلاف کئے گئے بدترین جرائم میں ملوث ہونے کا شبہ ہے ۔پراسیکیوٹرز نے بتایا  کہ یہ گرفتاریاں پہلی مرتبہ اس مقدمے سے منسلک  ہیں جو جنوری 1999 میں کوسوو کے گاؤں ریکاک میں پیش آنے والے قتلِ عام سے متعلق ہے ، جہاں سرب فورسز کے ہاتھوں 40 سے زائد نسلی البانوی شہری ہلاک ہوئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں