موزمبیق میں ایندھن کی قیمتوں میں بے تحاشااضافہ، ماہی گیری کا کاروبار متاثر
ماپوتو (اے ایف پی)موزمبیق کے دارالحکومت ماپوتو کے ساحلی علاقے میں درجنوں چھوٹی ماہی گیری کشتیاں کئی دنوں سے سمندر میں جانے سے قاصر ہیں کیونکہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ماہی گیروں کی روزگار کی سرگرمیاں بری طرح متاثر کر دی ہیں۔
حکومت کی جانب سے مئی کے آغاز میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، جس کی وجہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث عالمی سپلائی پر پڑنے والے اثرات بتائے گئے ہیں۔ اس اضافے کے بعد کئی ماہی گیر سمندر میں جانے کے لیے ایندھن خریدنے کے قابل نہیں رہے ۔