یوکرینی ڈرون حملہ ، روس کی رہائشی عمارت نشانہ ، ایک شخص ہلاک، 9زخمی
ماسکو (رائٹرز)روس کے جنوبی شہر اوریول میں گزشتہ روز یوکرینی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ والی عمارت کو نقصان پہنچا،
جس کے باعث ایک شخص ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ۔اوریول کے علاقائی گورنر آندرے کلیچکوف نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جن میں کئی منزلہ رہائشی عمارت کی متعدد کھڑکیاں ٹوٹی ہوئی اور جلنے کے آثار نمایاں دکھائی دئیے ۔حکام کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ علاقے میں صفائی اور بحالی کا کام جاری ہے ۔